14 مارچ 2016 - 10:22
شام نے مخالفین کی تجویز کو مسترد کردیا

جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کرنے والے حکومت شام کے وفد نے مذاکرات میں فوری طور پر شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو سے متعلق مخالفین کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا امن مذاکرات میں شرکت کرنے والے حکومت شام کے وفد کے سربراہ بشار جعفری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام میں عبوری حکومت کی تشکیل کے بارے میں ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوگی اور ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے ابتدائی امور سے متعلق گفتگو کی جائے۔ واضح رہے کہ شام میں فائر بندی کے بارے میں روس اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے ہوجانے کے بعد شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دے مستورا نے امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فائر بندی کے نفاذ سے قبل یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے اس لئے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دے مستورا، ان مذاکرات کے بارے میں عالمی برادری خاص طور سے روس اور امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169